چین اور ایران کی خلیج فارس میں جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

چین اور ایران کی خلیج فارس میں جنگی مشقیں شروع کرنے کا اعلان

تہران: قطر بحران کے تناظر میں ایران اور چین نے مشترکہ طور پر خلیج فارس میں جنگی بحری مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ان مشقوں میں ایران کا ایک اور چین کے دو جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے مشرق میں ہونے والی ان مشقوں میں سات سو ایرانی فوجی شریک ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ چین کے دونوں جنگی جہاز اس وقت بندر عباس کی بندرگاہ پر موجود ہیں۔ سن دو ہزار چودہ کے بعد دونوں ملکوں کے مابین یہ پہلی جنگی مشقیں ہیں۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق ان جنگی مشقوں سے خطے کی طاقتوں کے مابین تناو مزید بڑھ سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں