برلن: جرمن ٹین ایجر لڑکی کو موصل میں عراقی فوج نے حراست میں لے لیا ہے۔
جرمنی کے معتبر اخبار ڈی ویلٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں بیان کیا ہے کہ جرمن لڑکی گرفتار ہونے والی پانچ خواتین کے ہمراہ تھی۔
موصل پر قبضہ کرنے والی عراقی فوج نے جب جہادیوں کے ایک ٹھکانے سے پانچ خواتین کو اپنی حراست میں لیا تو اُن میں ایک سولہ سالہ جرمن لڑکی بھی شامل تھی۔
اخبار نے لڑکی کا نام لِنڈا ڈبلیو بتایا ہے۔