میرا شاعری کی کتاب سے اپنی انگریزی گرامر بہتر کرنے میں مصروف

06:39 PM, 18 Jul, 2017

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا کو میڈیا کی زینت بنے رہنے کا شوق ہے وہ کوئی نہ کوئی ایسی "حرکت "کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے وہ شہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ حال ہی میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شائع کی جس میں انہوں نے ہاتھ میں کتاب پکڑی ہوئی ہےاور ساتھ لکھا کہ "میرے دوست اس کتاب کوپڑھ کر اپنی گرامربہترکریں،یہ کتاب میرے بیسٹ فرینڈ کی ہے"۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میرا نے جس کتاب کیساتھ تصویر شائع کی ہے وہ گرامر کی کتاب ہی نہیں بلکہ وہ شاعری کی کتاب ہے جو کہ مصنف اے کے رشید کی لکھی ہوئی ۔ اس کتاب کا نام ’’ڈیموکریسی ازدی بیسٹ ریوینج ‘‘ ہے ۔  مصنف اے کے رشید نے میرا سے درخوست کی ہے کہ ان کے پڑھنے والوں کو گمراہ نہ کیاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیسٹ فرینڈتودورکی بات ہے میرا، میراسے تعارف تک نہیں ہے اورمیری کتاب شاعری پر مبنی ہے جسکا انگریزی  گرامر سے کوئی تعلق نہیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
  

مزیدخبریں