لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے نواحی قصبے مریدکے میں جانور کی ہڈیوں کا پاوڈر بنانے والی فیکٹری کو سیل کردیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ہڈیوں سے جیلی میں استعمال ہونےوالا پاوڈر تیار کیا جارہا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کےمطابق مریدکے کے ویران علاقے میں قائم فیکٹری میں جانوروں کی ہڈیوں سے پاوڈرتیارکیا جاتا تھا جو بعد میں جیلی بنانے میں استعمال ہوتا تھا۔
اتھارٹی حکام نے مزید بتایا کہ چھاپے کے دوران فیکٹری مالکان حلال جانوروں کی ہڈیوں کے حصول کا ثبوت پیش نہ کرسکے اور یہ بھی نہ بتاسکے کہ ہڈیاں کہاں سے آتی ہیں۔پی ایف اے حکام کے مطابق فیکٹری بغیر لائسنس غیر قانونی طریقے سے کام کررہی تھی۔