مصنوعی مٹھاس ،جان کیلئے خطرہ

مصنوعی مٹھاس ،جان کیلئے خطرہ

چینی یا میٹھے کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نہایت مضر ہے۔ اس حوالے سے نئی تحقیق کے مطابق مصنوعی مٹھاس آپ کو جان لیوا امراض کا باعث بن سکتی ہے ۔

ماہرین کے مطابق مصنوعی مٹھاس کے ا ستعمال سے موٹاپا، کولیسٹرول کا بڑھنا، بلڈ پریشر اور دیگر امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انکے مطابق مصنوعی مٹھاس کا استعمال انتہائی مضر صحت ہے اس سے اکثر وزن میں تیزی سے اضافہ ہوتاہے اور موٹاپا تیزی سے بڑھتا ہے۔
جب کہ مصنوعی مٹھا س سے میٹابولزم، گٹ بیکٹیریا اور بھوک پر بھی منفی اثرات پڑتے ہیں۔
کینیڈا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق چینی کے متبادل کوئی مصنوعی مٹھاس استعمال کرنا یا سکرولوس اور سٹیویا کا استعمال ہائی بلڈ پریشر اور دل کے امراض کا خدشہ زیادہ بڑھا دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق ایک ہزار سے زائد لوگوں کو 6 ماہ تک مصنوعی مٹھاس دی گئی اور ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا جس سے پتا چلا کہ مصنوعی مٹھاس سے وزن کا متوازن رہنا یا کم ہونے کے اثرات سامنے نہیں آئے بلکہ یہ شوگر، موٹاپے، بلڈ پریشر، دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
میٹھے کا استعمال بالکل ختم بھی نہ کریں ، اپنی غذا میں خالص مٹھاس شامل رکھیں ۔