ایڈونچر اینیمیٹڈ فلم ”دجال“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

05:08 PM, 18 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی : وجود انٹرٹینمنٹ اور ڈبلیو بی جے کے اشتراک سے بننے والی ایڈونچر اینیمیٹڈ  فلم ”دجال : دی سلیئر اینڈیز فالورز“ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

100منٹس دورانئے پر مبنی فلم پانچ زبانوں میں تیار کی گئی ہے۔ یہ فلم آئندہ سال فروری میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم کے رائٹر، ڈائریکٹر ابرار رانا، پروڈیوسر عدنان اقبال، ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد ملالہ عبیددھلم القبیسی ، ایسوسی ایٹ پروڈیوسر محمد تبریز ہیں۔

فلم 50 سے زائد ممالک میں پیش کی جائے گی۔ فلم کی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی ذمہ داریاں اڈزیلا ایڈوٹائزنگ کو دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں