قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی اسلام آباد پہنچ گئے

03:58 PM, 18 Jul, 2017

اسلام آباد: بیرون ملک کے دوست بھی حکومت کو پاناما کی منجدھار سے نکالنے آ گئے۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔

محمد بن عبدالرحمان الثانی اور وزارت خارجہ میں پاک قطر تعلقات اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے اہم عہدیدار قطری وزیر خارجہ کے ساتھ پاناما کیس میں مدد پر بھی مذاکرات کریں گے۔

 یاد رہے وزیراعظم اور ان کے خاندان کے مالی اثاثوں کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی حتمی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں دوسری سماعت آج ہوئی جہاں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں