کولکتہ: بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے شہر کٹجو نگر میں کرکٹر محمد شامی گھر واپسی پر اپنی گاڑی پارک کر رہے تھے کہ اس موقع پر موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوانوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ حملے کے بعد کرکٹر شامی کا ملازم انہیں بچانے کے لئے گھر سے باہر آیا تو نوجوانوں نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد کرکٹر نے فوری طور پر پولیس کو حملے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تینوں حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق کرکٹر کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کی شناخت جیانتا سرکار، سواروپ سرکار اور شیوا پرامانیک کے ناموں سے ہوئی ہے جب کہ تینوں ملزمان کرکٹر پر حملہ کرنے کے بعد قریبی سیلون میں چلے گئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کرکٹر اور نوجوانوں کے درمیان پارکنگ کے معاملے پر جھگڑا ہوا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں