میرواعظ عمر فاروق کو ماموں کے جنازے میں شرکت سے روکدیا گیا

03:14 PM, 18 Jul, 2017

سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو گرفتار کر کے انہیں سرینگر میں اپنے ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت سے روک دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس ا ہلکاروں نے ان کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ اپنے ماموں طارق احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے سرینگر کے علاقے نگین میں اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلے۔

وہ گزشتہ تین ہفتوں سے گھر میں نظربند ہیں اور انہوں نے جب گھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔میر واعظ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پولیس افسروں سے کہاکہ وہ انہیں اپنے ماموں کے جنازے میں شرکت کیلئے جانے دیں اور اس کے بعد بھلے انہیں دوبارہ گھر میں نظربند کردیا جائے ۔

تاہم انہوں نے ان کی بات نہ سنی اور وہ جیسے ہی نماز جنازہ  میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نکلے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں