ازبکستان میں ایک سے زائد شادیاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

03:05 PM, 18 Jul, 2017

تاشقند:وسطی ایشیا کے ملک ازبکستان میں ایک سے زیادہ شادیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیاگیا جبکہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید بحث شروع ہو گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ازبکستان میں حالیہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب وزارتِ انصاف کی ایک اہلکار دلبہار یقوبووف نے ان پڑھ ملاؤں پر الزام عائد کیا کہ وہ شادی کی غیر سرکاری رسومات ادا کر رہے ہیں۔دلبہار یقوبووف نے یہ بیان مشہور ٹی وی ٹاک شو کے دوران دیا اور اسی شو کے دوران پروفیسر دلفوزا رحمت اللہ یوا نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم اکثریتی ملک میں ایک سے زیادہ شادیوں میں اضافہ کی وجہ مذہبی آزادی کا دوبارہ ابھرنا ہے۔

اس مباحثے کے نتیجے میں ملک میں ایک سے زیادہ شادیوں کے معاملے پر طویل عرصے سے جاری بحث میں شدت آ گئی۔ازبکستان میں حالیہ دنوں کثیر الازدواج کا معاملہ ایک بڑا موضوع بحث ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں