والیم 10 میں کونسے راز دفن ہیں بتایا جائے، دانیال عزیز کا مطالبہ

12:13 PM, 18 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے سپریم کورٹ کا رخ کر رکھا جس کا مقدمے سے کوئی لینا دینا بھی نہیں اور وہی لوگ وزیراعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جے آئی رپورٹ کے والیم 10 کے بارے میں بتایا جائے کہ اس میں کونسے راز دفن ہیں۔

دانیال عزیز نے چودھری شجاعت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا آج وہ سپریم کورٹ میں نظر نہیں آئے اور آئی سی آئی جے نے سب سے پہلے مونس الہیٰ کی آف شور کمپنی کا ذکر کیا تھا۔ مجھے بتانے کی ضرورت نہیں کہ بینکوں کے ملازموں کے بیان بدلے گئے تھے۔

دانیال عزیز نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا آج پی پی کے لوگ بھی عدالت میں نظر آئے جبکہ بلاول بھٹو عمران خان کی زبان بول رہے ہیں وہ ایسا کرنے پر کیوں مجبور ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردی اور نیب کے الزام میں گرفتار کیا گیا پتہ نہیں 230 ارب روپے کونسے خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔

دانیال عزیز نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی اپنے موقف سے کیوں بھاگ گئی انہوں نے اپنی پٹیشن میں تبدیلی کیوں کی اب صرف وزیراعظم سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا وکیل اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں