بیجنگ: چین کی فوج نے تبت میں انڈین سرحد کے قریب فوجی مشقیں کی ہیں جس میں اصلی گولہ بارود استعمال کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یہ مشقیں 11 گھنٹے تک جاری رہیں لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ ان مشقوں کا مقصد کیا تھا اور نہ دن کا تعین ہو سکا ہے۔ چینی فوج نے اروناچل پردیش کی سرحد سے متصل تبت میں یہ مشقیں کی ہیں جس میں اصلی گولہ بارود کا استعمال کیا گیا۔
ان مشقوں میں تیزی سے نقل و حرکت اور دشمنوں کے جہازوں کو تباہ کرنے کی تیاریاں کی گئیں۔اخبار کے مطابق یہ مشقیں بھارتی حکومت اور فوج کے لیے ایک پیغام کے طور پر دیکھی جا رہی ہیں کیونکہ چین اروناچل پردیش کے بڑے علاقے پر دعویٰ کرتا ہے۔چین کے سرکاری ٹی وی سی سی ٹی وی نے ان مشقوں کے بارے میں رپورٹ نشر کی ۔
رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں فوج کی اس بریگیڈ نے حصہ لیا جو دریائے برہما پترا کے قریب کی ہیں جو وہاں سے بہہ کر انڈیا اور بنگلہ دیش تک جاتا ہے اور اس بریگیڈ کی ذمہ داری سرحدوں پر جنگی کارروائیاں کرنا ہے۔
اس کے علاوہ تبت کے دارالحکومت لاسا میں 10 جولائی کو تبت موبائل کمیونیکیشن نے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عارضی نیٹ ورک قائم کرنے کی مشق کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں