دبئی پولیس میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جن کے حصول کیلئے متحدہ عرب امارات کے شہری ہونے کی بھی شرط نہیں رکھی گئی۔
دبئی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی پولیس میں نئی ملازمتوں کا اعلان کر دیا ۔ جن میں سے چند پوزیشنوں کے علاوہ کسی پر متحدہ عرب امارات کا شہری ہونے کی شرط نہیں رکھی گئی ہے۔ دبئی پولیس کی جانب سے ان کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی نئی ملازمتوں میں کورپورل، فرسٹ کورپورل، پرائمری سروس پرووائیڈر، گرافک ڈیزائنر، ڈوکومینٹس ایگزیمینیشن ایکسپرٹ، کانسٹیبل، فرسٹ کانسٹیبل، وارنٹ، لیفٹیننٹ، کسٹمر سروس سپروائزر اور پرائمری سروس پرووائڈر کی نوکریاں ہیں۔
ان ملازمتوں میں سے صرف کچھ کیلئے متحدہ عرب امارات کا شہری ہونے کی شرط ہے جبکہ دیگر پر کسی بھی ملک کے شہری اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں۔ ان ملازمتوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2017ء ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں