'کوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو قید اور نااہلی سے بچا سکتا ہے'

11:52 AM, 18 Jul, 2017

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو منی لانڈرنگ کے لیے استعمال کیا گیا اور نواز شریف نے جے آئی ٹی کے سامنے اپنے خالو محمد حسین کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی دیوار پر لکھی ہوئی نظر آ رہی ہے جبکہ نواز شریف جائیں گے اور نیا وزیراعظم آئے گا۔ کوئی معجزہ ہی نواز شریف کی فیملی کو 14 سال قید اور 10 سال کی نا اہلی سے بچا سکتا ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ اور ججز پر ہیں جبکہ موٹو گینگ باہر آ کر جھوٹ بولتا ہے اصل میں معاملہ حسن، حسین نواز کی 14، 14 سال سزا کی طرف جا رہا ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ سازش ان کے بچوں نے کی ہے اور نواز شریف کے بچوں کے پاس سے اربوں روپے نکل آئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں