اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مسلسل دوسرے روز بھی جے آئی ٹی کی رپورٹ جمع ہونے کے بعد پاناماکیس کی سماعت جاری ہے اور عدالتی کارروائی دیکھنے کے لیے لیگی رہنماءعابد شیرعلی سپریم کورٹ کے احاطے میں پہنچے تو دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
ندیم افضل چن نے عابد شیر علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ’آئیں عابد صاحب، میرے ساتھ چلیں ، لوگ آپ کو انڈے ماریں گے‘ یہ جملہ سنتے ہی عابد شیرعلی مسکرائے اور بولے کہ ’انڈے کیوں ماریں گے ، میں پیپلزپارٹی سے نہیں ہوں ‘۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔