ہیش ٹیگ 'جدہ نہیں اڈیالہ' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ہیش ٹیگ 'جدہ نہیں اڈیالہ' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

لاہور:پانامہ کا ہنگامہ سوشل میڈیا پر زوروشور سے جاری ،ہیش ٹیگ"جدہ نہیں اڈیالہ"ٹاپ ٹرینڈ بن گیا،مخالفین کے سوشل میڈیا پر سخت اور طنزیہ لہجے میں وار ،سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی سماعت پر سوشل میڈیا صارفین بھی ایکٹو ہو گئے۔ ٹویٹس میں چلے تنقید کے نشتر چلتے رہے

ایک صاحب نے آزاد شعر چھوڑا

'حق بات کی تائید کروں تو مجرم،،حالات پہ تنقید کروں تو مجرم
تم جرم کی تخلیق کرو تو معصوم،،میں جرم کی تردید کروں تو مجرم

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا
منصف سے کہہ دو ابھی فیصلہ نہ کرے یہ تماشائے ذلت بھی کسی سزا سے کم نہیں،ایک صاحب نے ٹویٹ کیا کہ جہاں 16 مہینے گذر گئے ہیں وہاں 16 دن اور سہی.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں