تائیوان: ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہ ملنے پر خاتون نے طلاق لے لی

09:41 AM, 18 Jul, 2017

تائپی: تائیوان میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اس لیے طلاق لے لی کیونکہ وہ ان کے ٹیکسٹ پیغامات کا جواب نہیں دیتا تھا۔ عدالت میں انھوں نے پیغام رسانی کی ایپ 'لائن' پر بھیجے جانے والے اپنے پیغامات بھی دکھائے گئے۔ ایپ میں یہ نظر آیا کہ شوہر نے اپنی اہلیہ کے ٹیکسٹ پیغامات پڑھے لیکن ان کا جواب نہیں دیا۔ اسے دیکھنے کے بعد جج نے خاتون کے حق میں فیصلہ سنایا۔ کسی کے پیغام کو پڑھ کر جواب نہ دینے کے لیے 'بلیو ٹكنگ' کا نام دیا گیا ہے۔ یہ طریقہ یا سہولت واٹس ایپ اور دیگر آن لائن سوشل میڈیا ایپس سے آیا ہے۔ خاندانی امور کی عدالت میں جج نے خواتین کی جانب سے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے پیغامات کو بنیاد بنا کر فیصلہ سنایا۔

جج نے کہا کہ متاثرہ خاتون کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ایسے میں اسے طلاق کی منظوری دی جاتی ہے۔ پیغام کو پڑھے جانے کا علم بلو ٹکنگ کے ذریعے پیغام بھیجنے والے کو ہو جاتا ہے۔ جج نے کہا کہ چھ ماہ تک متاثرہ خاتون نے اپنے شوہر کو میسجز کیے لیکن انھیں کوئی جواب نہیں ملا۔

ان میں سے ایک پیغام یہ بھی تھا کہ کار حادثے کی وجہ سے وہ ہسپتال میں داخل ہیں۔ ایک اور ٹیکسٹ پیغام میں انھوں نے اپنے شوہر کو میسج کیا کہ وہ ایمرجنسی روم میں ہیں لیکن پھر بھی شوہر نے میسج پڑھنے کے بعد جواب نہیں دیا۔

اگرچہ عورت کے شوہر نے ایک بار ہسپتال آ کر خیریت دریافت کی تھی لیکن جج نے میسج کا جواب نہ دینے کو بنیاد بنا کر طلاق کی اجازت دے دی۔ دونوں کی شادی 2012 میں ہوئی تھی اور خاتون کی عمر 50 سال کے قریب ہے جبکہ شوہر کی عمر تقریباً 40 سال بتائی جاتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں