روس میں7اعشاریہ 8شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ

09:35 AM, 18 Jul, 2017

ماسکو: روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے،امریکی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچٹکا میں آیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ہے،جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے کا مرکزر وسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں