چین میں سیلاب سے 18 افرادہلاک ہو گئے، لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کرنے پر مجبور

09:06 AM, 18 Jul, 2017

بیجنگ:چین میں شدید بارشوں کے بعدسیلاب نے سر اٹھا لیا 18 افرادجانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ متعددافراد کے لاپتہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہوئے ہیں ۔ امدادی سرگرمیوں میں 35ہزار اہلکار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کردئیے گئے مزید امدادی کارکن طلب کر لئے گئے 
چینی سرکاری اخبار پیپلز ڈیلی کے مطابق چین کے صوبہ جنلن کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی اور پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث کاروباری زندگی متاثرہ کر رہ گئی ہے۔امدادی کارکنوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے شہریوں کو عارضی طور پر خیمہ بستیوں سمیت دیگر مقامات پر رہائش دی گئی ہیں چینی میڈیا کے مطابق صوبے کے ایک لاکھ سے زائد افرادکو سیلابی علاقوں سے نکال کر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی سرگرمیوں کے لیے 35 ہزار اہلکاروں کو متاثرہ علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی حکومت کی جانب سے امدادی کارکنوں کی نئی کھیپ بھی طلب کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں رواں برس آنے والے سیلابوں کی وجہ سے درجنوں افرادکی ہلاکت اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں جنہیں مقامی حکومتیں دوبارہ ان کے گھروں میں پہنچانے کے منصوبوں پر کام کر رہی ہیں ۔

مزیدخبریں