کراچی:سندھ کے صوبائی دار لحکومت کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر9 میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں متعددافراد ملبے تلے دب گئے، 2افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ملبے میں دبے متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت گرنے کے نتیجے میں عمارت میں موجود کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنہیں تلاش کرکے نکالنے کی کوششیں جاری ہیں تاہم تنگ گلیوں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، دوسری جانب مقامی شہری بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
عمارت کے ملبے تلے دب کر خاتون، بچہ اور ایک مرد سمیت 2افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔