پاک بحریہ نے CTF-150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

پاک بحریہ نے CTF-150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی

راولپنڈی :پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی ۔رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے کموڈور راجر وادڈ کے حوالے کی۔
کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے ۔پاک بحریہ نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی تیرہویں دفعہ قیادت کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ منتقلی پاک بحریہ کی عالمی سطح پر سکیورٹی کے حوالے سے مضبوط پوزیشن اور اس کے عالمی بحری آپریشنز میں اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ اقدام پاکستان کی بین الاقوامی سکیورٹی تعاون کی پالیسی کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

مصنف کے بارے میں