عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ 200 روپے کم

06:15 PM, 18 Jan, 2025

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 3 دن کے اضافے کے بعد ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 2703 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 282400 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کی کمی سے 242112 روپے پر آ گئی۔

چاندی کی قیمتیں بھی کم ہوئیں۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24 روپے کی کمی کے بعد 3381 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 21 روپے کی کمی سے 2898 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا سبب عالمی مارکیٹ میں ہونے والی معمولی گراوٹ ہے، جس کا اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
 

مزیدخبریں