ماہرہ خان اور وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے

03:08 PM, 18 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور مقبول اداکار وہاج علی پہلی بار ایک ساتھ ڈرامے میں کام کرتے ہوئے دکھائی دیں گے، جو ڈرامہ شائقین کے لیے خوشخبری ہے۔

ماہرہ خان تقریباً پانچ سال بعد چھوٹی سکرین پر واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ وہاج علی کے ساتھ ڈرامے ’مٹی دے باوے‘ میں رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔

ڈرامے کی کہانی معروف مصنفہ فائزہ افتخار نے لکھی ہے، جبکہ اس کی ہدایات حسام حسین دے رہے ہیں، جو اس سے قبل متعدد کامیاب ڈراموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔

ہدایت کار حسام حسین نے چند دن قبل اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس نئے منصوبے کا عندیہ دیا تھا، مگر انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب وہاج علی اور ماہرہ خان ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے، اور دونوں کے مداح ان کی جوڑی کو ٹی وی پر دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ماہرہ خان آخری بار پانچ سال پہلے ڈرامے ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں کبریٰ خان اور عثمان مختار کے ساتھ نظر آئی تھیں۔

مزیدخبریں