پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم

پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) اپنانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیرمقدم کیا اور اس اقدام کو پاکستان کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے اس انیشیئٹو کو اپنانے میں عالمی سطح پر اہمیت حاصل کی ہے، جس سے ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے تحت براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ، ڈیجیٹل ترقی کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے، جس میں برآمدات کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا فریم ورک اور اہداف کی نشاندہی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام ملک میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا اور پاکستان کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی جانب گامزن کرے گا۔ وزیراعظم نے اس بات کا عہد کیا کہ حکومت پاکستان معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے اقدامات جاری رکھے گی۔

مصنف کے بارے میں