وفاقی کابینہ کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے اور 4 کے انضمام کا فیصلہ

وفاقی کابینہ کا وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 ادارے بند کرنے اور 4 کے انضمام کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 6 اداروں کو بند کرنے اور 4 اداروں کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت کے 6 اداروں کو کم افرادی قوت کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ان کی رائٹ سائزنگ کے لیے عملدرآمد کا منصوبہ 20 جنوری تک شیئر کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کو اپنے معیار کو بہتر بنانے اور 100 یونیورسٹیوں میں جگہ بنانے کے لیے پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کو پانچ سال میں خود کفالت حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بنانے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کونسل فار ورکس اینڈ ہاؤسنگ ریسرچ اور پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جب کہ پاکستان کونسل فار رینیوایبل انرجی ٹیکنالوجیز کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ انضمام کی تجویز دی گئی ہے۔

پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے، اور پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تھرڈ پارٹی سے تجزیہ کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے سٹاف کی تعداد میں نصف تک کمی کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں