کراچی میں سردی کی لہر جاری

کراچی میں سردی کی لہر جاری

کراچی:کراچی میں آج بھی سرد ہوائیں جاری ہیں اور شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس وقت کراچی کا درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جو زیادہ سے زیادہ 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے اور شمال مشرق کی سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

دوسری جانب، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے، اور شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر آ گیا ہے۔ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 174 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں