لاہور: لاہور میں شدید دھند کا راج ہے ۔ دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور ٹریفک کی روانی متاثرہوئی ہے۔ کنال روڈ، فیروزپور روڈ،ٹھوکر نیاز بیگ،مناواں،ایئر پورٹ روڈ،شاہدرہ،گجومتہ و گردونواح میں شدید دھند ہے۔شدید دھند کے باعث لاہور سے ملحقہ تمام موٹر ویز کو بند کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو دھند میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گاڑی کی ہیڈ لائٹس لو بیم پر رکھنے ،فوگ لائٹس اور دونوں اشاروں کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ ، گاڑی کی رفتار کم رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔