لاہور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ خفیہ معلومات اور پیشہ ورانہ قابلیت پر مبنی بروقت کارروائی قابل داد ہے۔ اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے ۔
پاکستان کی خودمختاری پر حملے کا منہ توڑ جواب دینے پر ہم سب افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خفیہ معلومات اور پیشہ وارانہ قابلیت پر مبنی بروقت کاروائی قابل داد ہے۔ اللّہ ہمارے ملک کو سلامت رکھے 🇵🇰
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 18, 2024
واضح رہے کہ ایران نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا تھا جس میں دو بچے شہید ہوئے تھے پاکستان نے آج صبح جوابی حملہ کیا ہے جس میں 9 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔