پاک ایران کشیدگی، قومی سلامتی کمیٹی اور کابینہ کے ہنگامی اجلاس طلب، اہم فیصلے ہوں گے 

08:03 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاک ایران کشیدگی پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں کل دوپہر 2بجکر 45 منٹ پر یہ اہم اجلاس ہوگا۔

 آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے  ۔اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ ہوگی۔ اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام شریک ہونگے  ۔قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے ہونگے۔

نگران وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس بھی کل طلب کر لیا ہے۔کابینہ اجلاس میں بھی پاک ایران تعلقات  زیربحث آئیں گے۔  پاک ایران تعلقات پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں