شیر کا مقابلہ کرنے پنجاب جا رہا ہوں، نواز شریف کو چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بننے دوں گا: بلاول بھٹو

07:53 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

دادو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ شیر آج پہلی بار باہر نکلا ہے۔ کل شیر کا مقابلہ کرنے کیلئے پنجاب جا رہا ہوں۔ اسے چوتھی بار وزیر اعظم نہیں بننے دیں گے۔ 

دادو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نے کہا کہ تھا کہ کراچی اور حیدر آباد کو میئر جیالا ہوگا ۔جیالا میئر بنا کر دکھا دیا۔ اب کہہ رہا ہوں کہ وزیر اعظم جیلا ہوگا تو جیالا وزیر اعظم بنا کر دکھاؤں گا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پرانے سیاستدانوں کی سیاست سےتنگ آ چکے ہیں۔  شیر کو تیر سے مار بھگائیں اور پیپلز پارٹی کی بھاری ووٹوں سے حکومت بنائیں۔ اس الیکشن میں تیر اور شیر کا مقابلہ ہے اپنا ووٹ ضائع نہ کریں۔


بلاول  بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام میری طاقت ہے جتنی طاقت ہوگی اتنی تیزی سے کام کرونگا۔ عوام سے استدعا ہے کہ وہ مجھے بھاری اکثریت سے جتوائے۔ہم نئی سوچ رکھنے والے عوامی حکومت بنائیں گے۔ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں اس لیے عوام کی طرف دیکھتا ہوں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کو فکر نہیں ہے کہ مہنگائی کتنی بڑھ گئی ہے، اس کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔  بلاول بھٹو زرداری کو ایک بار موقع دیں میں ملک کی تقدیر بدل دوں گا۔یہ شیر تین بار ناکام وزیراعظم بنا۔ جیالے جانتے ہیں ایسے شیروں کا کیسے مقابلہ کرتے ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ 8فروری کو مہر لگا کر مجھے جتوائیں ہم غربت کا مقابلہ اکٹھے کرینگے۔ ملک کے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ کے ذریعے مالی مدد دونگا۔ ہم غریب ترین عورتوں کو بلا سود قرضہ دینگے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔ سیلاب متاثرین کو 30لاکھ گھر بنا کر دوں گا۔پیپلزپارٹی دادو کے عوام کو 300بجلی مفت فراہم کرے گی۔ 

مزیدخبریں