مکی آرتھر نے  اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

07:26 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: مکی آرتھر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ پی سی بی   کے مطابق  پاکستانی ٹیم  کے ڈائریکٹر مکی آرتھرنے اپنے عہدے سےاستعفی دے دیا ہے۔پی سی بی نے اینڈریو پٹک اور گرانٹ بریڈ برن کے عہدے چھوڑنے کی بھی تصدیق کی ہے۔ 

مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک جنہیں نومبر 2023 میں اپنے رول میں تبدیلی کے بعد لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے انہوں نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ تھے جس کے دوران پاکستان نے آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم کی درجہ بندی میں نمبر ون پوزیشن حاصل کی اور 2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتی۔

بین الاقوامی کرکٹ میں مکی آرتھر جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور سری لنکا کے ہیڈ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔تینوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو جنوری 2024 کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔  

مزیدخبریں