ایران اور پاکستان تحمل کا مظاہرہ کریں : طالبان کا مطالبہ 

06:01 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کابل : افغان حکومت نے پاکستان اور ایران کو کشیدگی میں کمی لانے اور معاملات کو تحمل اور بات چیت سے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

طالبان کی وزارتِ خارجہ نے ایران اور پاکستان کے درمیان تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے سیستان اور بلوچستان میں سرحدی علاقوں پر پاکستان کے حملے کی مذمت کی ہے۔

ناصر کنانی نے وزارت خارجہ کو تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور کو طلب کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ان کے مطابق یہ سمن احتجاج کو باضابطہ طور پر مطلع کرنے اور حکومتِ پاکستان سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کرنے کے لیے تھا۔

مزیدخبریں