ایران  برادر ملک ، کسی صورت زیادہ کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیے لیکن پاکستان دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتا:گوہر خان

05:30 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان  کاکہنا ہے کہ   ایران  برادر ملک ہے  ،اس کے ساتھ  کسی صورت زیادہ کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیے لیکن پاکستان دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتاہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ   ایران  برادر ملک ہے  ،اس کے ساتھ  کسی صورت زیادہ کشیدگی نہیں بڑھنی چاہیے لیکن پاکستان دراندازی کی اجازت نہیں دے سکتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے مناسب ردعمل دیا اور ان حالات میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ہر دراندازی کا موثر جواب دے گی۔ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی انتخابی مہم کے لیے کوئی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور وہ ملک بھر میں انتخابی مہم چلائیں گے۔


 انہوں نے کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے بہت محنت کی ہے اور ہم 30 سے 40 سیٹوں کے حوالے سے نظرثانی کرنا چاہتے ہیں، ٹکٹوں کی تقسیم میں انتخاب کرنا تھوڑا مشکل اور حساس عمل ہے۔

مزیدخبریں