ایل این جی کی قیمتوں میں کمی 

05:20 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ اوگرا نے  ایل این جی کی قیمت میں 1.21 ڈالر  فی ایم ایم بی ٹی یو  تک کمی کردی ہے۔

اوگرا کے مطابق  سوئی ناردرن سسٹم  پر جنوری میں ایل این جی 1.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم  پر جنوری  میں ایل این جی 1.21 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔

اوگرا کا کہنا ہےکہ  ایل این جی کی قیمت میں کمی دسمبرکی قیمتوں کے مقابلے میں کم ہوئی ہیں۔  سوئی ناردرن سسٹم  پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے جب کہ  سوئی سدرن سسٹم  پر ایل این جی کی قیمت 14.24 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

مزیدخبریں