برمنگھم: کیٹ میڈلٹن کی سرجری کردی گئی۔ پرنسز آف ویلز یعنی کیٹ مڈلٹن کے پیٹ کی کامیاب سرجری کردی گئی ہے۔اس بارے میں برطانوی شاہی محل نے بھی تصدیق کردی ہے کہ پرنسز آف ویلز کے پیٹ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے لیکن وہ تاحال ہسپتال میں ہیں۔
شہزادی اگلے 10 سے 14 دن تک ہسپتال میں ہی رہیں گی۔شاہی بیان میں کیٹ مڈلٹن کی بیماری پر تشویش کا اظہار کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا گیا اور ساتھ ہی لوگوں سے معذرت بھی کی گئی کہ شہزادی اگلے چند ماہ تک کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔
شاہی محل کا کہنا تھا کہ کیٹ مڈلٹن کی صحت سے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جاتا رہے گا اور تب تک شہزادی کی جانب سے عوامی تقریبات میں شرکت نہ کرپانے پر محل افسوس کا اظہار کرتا ہے۔
کیٹ مڈلٹن کی بیماری اور سرجری کی خبر آنے کے بعد دنیا بھر میں ان کے مداح اور خصوصی طور پر برطانوی افراد تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے۔