میرا مشن ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے،اگر مجھے جعلی مقدمات میں پھنسایا نا جاتا تو پاکستان کا مقام اونچا ہوتا :نوازشریف

04:42 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

حافظ آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہاکہ میرا مشن ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔حافظ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ  میرا مشن ملک کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ آج حافظ آباد آکر کئی سال پہلے کی یادیں تازہ ہوگئی ہیں، مجھے حافظ آباد اور یہاں کے لوگوں سے بڑا پیار ہے، آپ سے بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہیں پایا جارہا ہے۔


نواز شریف نے کہا کہ حافظ آباد والو! پہلے بھی یہاں آیا ہوں لیکن ایسا منظر کبھی نہیں دیکھا، یہاں موجود سب کو میں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2017ء میں مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارتِ عظمیٰ سے نکالا، اگر مجھے نہ نکالا ہوتا تو یہاں کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جس کے پاس روزگار نہ ہوتا۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر مجھے جعلی مقدمات میں پھنسایا نا جاتا تو پاکستان کا مقام اونچا ہوتا، پاکستان ایک منفرد مقام حاصل کر چکا ہوتا، ترقی عروج پر ہوتی اور ہم ایشین ٹائیگر بن چکے ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ اس ملک میں دہشتگردی تھی، لوگ ایک دوسرے کا گلہ کاٹتے تھے، بجلی کی قلت تھی، روز بم پھٹتے تھے، تو اس ملک میں ان سب کا خاتمہ کس نے کیا؟

مزیدخبریں