مسافر جہاز کے ٹوائلٹ  میں پھنس گیا

04:34 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

بنگلور:مسافر جہاز کے ٹوائلٹ  میں پھنس گیا۔ بھارتی ایئر لائن میں مسافر نے پوراسفر ٹوائلٹ میں گزار دیا ۔ اس پر آخر میں  انتظامیہ نے مسافر سے ناصرف معذرت کی بلکہ  کرائے کی رقم کی واپسی کی بھی حامی بھری ۔


سپائس جیٹ کی فلائٹ ممبئی سے بنگلورو جارہی تھی اس دوران ایک مسافر ٹوائلٹ میں پھنس   گیا۔ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد سفر کے دوران مسافر نے بیت الخلا میں پھنسا رہا۔ طیارہ لینڈ کرنے کے بعد اسے باہر نکالا گیا۔

مسافر نے کرو ممبران سے مدد طلب کی لیکن وہ بھی دروازہ کھولنے میں ناکام رہے۔ عملہ کے ارکان نے مسافر سے اس وقت تک رکنے کے لیے کہا جب تک کہ فلائٹ لینڈ نہ ہوجائے۔فلائٹ کے لینڈ ہونے پر ٹیکنیشن کو بلایا گیا جس نے کافی مشقت کے بعد ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا۔ جہاز کا عملہ مسافر کی ہمت بڑھاتا رہا کہ آپ پریشان نہ ہوں۔

ایئر لائن کے مطابق جہاز کے تالے میں خرابی کی وجہ سے  یہ واقعہ ہوا ۔ اس پر مسافر سے ناصرف معذرت کی گئی بلکہ کرائے کی رقم کی واپسی کا بھی کہاگیا۔ واضح رہےکہ اسی قسم کا ایک واقعہ کچھ روز قبل ایک اور بھارتی ایئر لائن  میں بھی پیش آیاتھا۔ 

مزیدخبریں