سیم سنگ نے ایس سیریز کا  نیا ماڈل ایس24  لانچ کردیا، اے آئی کے خصوصی  ٹو لز موجود 

03:56 PM, 18 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

ریاض: سیم سنگ نے ایس سیریز کا  نیا ماڈل ایس24  متعارف کرادیا۔ اس میں تصویر کی کوالٹی اور ایڈیٹنگ کے لیے اے آئی ٹو ل موجود ہے۔  ایس سیریز کے ماڈل ایس 24 کے بعد  ایس 24 الٹرا، گلیکسی  ایس 24  پلس اور گلیکسی  ایس 24   بھی جلد متعارف کرائے جائیں گے۔  ایس 24میں بہت سے  ایسے فیچرز ہیں جو کسی سام سنگ کے فون میں نہیں تھے۔ اس کی سب سے بڑی مثال  اے آئی ٹیکنالوجی ہے۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تصاویر کی ایڈیٹنگ کو بہتر کیاجاسکتا ہے۔  اس کو گلیکسی اے آئی کا نام دیاگیا ہے۔  اس میں لائیو ٹرانسلیشن کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔

گزشتہ چند برس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے حامل فیچرز نے سمارٹ فونز کے کیمروں اور تصویر کشی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے لیکن اب دنیا کی موبائل بنانے والی کمپنیاں ان فیچرز پر مزید کام کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس گوگل نے اپنا فون پکسل 8 متعارف کرایا تھا جس میں تصاویر کی کوالٹی اور ان کی ایڈیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے اے آئی ٹولز موجود تھے۔

سام سنگ کے گاس اے آئی ماڈل کے علاوہ گلیکسی اے آئی بھی نئے فون ایس 24 کے ہینڈسیٹس میں ضم کیا جائے گا اور 2024 میں آنے والے موبائل فونز میں بھی یہ سہولت دستیاب ہو گی۔

دوسری جانب اپیل کمپنی بھی اے آئی ریسرچ پر مبینہ طور پر بھاری سرمایہ خرچ کر رہی ہے اور توقع ہے کہ وہ مستقبل میں اپنی پروڈکٹس میں مصنوعی ذہانت کے مدد سے کچھ مزید فیچر متعارف کرائے گی۔

 سام سنگ کے اس نئے ماڈل کے ڈیزائن میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں ہے۔کیمرے اور پروسیسر کے فیچرز میں معمول کی کچھ تبدیلیاں ہیں ۔سب سے بڑی تبدیلی جو متوقع ہے، وہ ہے اس ماڈل میں اے آئی سافٹ ویئر ہے۔ ’اے آئی لائیو ٹرانسلیشن‘ کا فیچر موجود ہے

سام سانگ کے ’جدید ترین اے آئی گلیکسی فون‘ کے نام سے ظاہر ہے کہ اس میں ایسا فیچر متوقع ہے جس سے بولتے ہوئے اسی وقت آڈیو اور ٹیکسٹ ٹرانسلیشن کی سہولت میسر ہے۔

مزیدخبریں