سائفر کیس: اعظم خان، انیس الرحمن سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبند

سائفر کیس: اعظم خان، انیس الرحمن سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبند

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں اعظم خان سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے۔ 

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ وکلاء صفائی علی بخاری، عثمان گل،عمیر نیازی، شیراز رانجھا اور دیگر عدالت میں  پیش ہوئے جبکہ سپیشل پراسیکیوٹرذوالفقار عباسی نقوی اور دیگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

اڈیالہ جیل میں دوران سماعت عدالت نے گواہان اعظم خان، انیس الرحمن، جاوید اقبال، ہدایت اللہ اور محمد اشفاق کا بیان قلمبند کرلیے۔

 
خیال رہے کہ اب تک استغاثہ کے15 گواہان کے بیانات قلمبند ہوچکے۔


بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت22 جنوری تک ملتوی کردی۔ 

مصنف کے بارے میں