اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ اور یو اے ای کی طرف سے چئیرمین پورٹس سلطان احمد بن سلیم نے دستخط کیے۔
پاکستان اور یو اے ای کے مابین معاہدے میں ریلوے ،اقتصادی زون اور انفراسٹرکچر میں تعاون قرار پایافریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔ اسی طرح معاہدے میں فریٹ کاریڈور، ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور فریٹ ٹرمینلز کا قیام بھی شامل ہے۔
پاکستان ریلویز اور پورٹ قاسم اتھارٹی جبکہ یو اے ای کی طرف سے ڈی پی ورلڈ کام کریں گے۔
ڈی پی ورلڈ پاکستان میں اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے کے ساتھ اقتصادی زون کو بھی ترقی دے گا۔
وفاقی وزیر برائے میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ کے مطابق اقتصادی تعاون کے منصوبوں سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مستحکم ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی تکمیل سے کراچی میں ٹریفک میں بہتری اور لاجسٹک اخراجات میں کمی ہو گی ۔
چیئر مین پورٹس سلطان احمد بن سلیم کا کہنا تھا کہ معاہدوں کے ذریعے دونوں ممالک مستقبل میں مستفید ہوں گے۔