سوات: مراد سعید نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری حلقہ این اے 4 کا ٹکٹ واپس کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹادی۔
یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ پر مشتمل بینچ نے مراد سعید کےکاغذات نامزدگی سے متعلق درخواست پر سماعت کرکے بدھ کے روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
تاہم آج سماعت کے دوران مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر درخواست نمٹادی۔
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیے تھے کہ اگر درخواست نہیں آتے تو فیصلہ کیسے دے سکتے ہیں۔