دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں

 دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں
سورس: file

واشنگٹن: امریکی ڈالر کے غلبہ کے باوجود کویتی دینار کو دنیا کی سب سے مضبوط کرنسی قرار دے دیا گیا.

معروف امریکی جریدے فوربزنے دنیا بھر میں استعمال ہونے والی 10 طاقتور ترین کرنسیوں کی فہرست جاری کی جس کے مطابق  تازہ ترین درجہ بندی میں امریکی ڈالر  دسویں نمبر پر ہے۔

 فوربز کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی دینار اور عمانی ریال بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اس وقت 180 کرنسیوں کو قانونی ٹینڈر کے طور پر تسلیم کرتا ہے، لیکن کرنسی کی مقبولیت اور استعمال کرنسی کی قدر یا طاقت کو بیان نہیں کرتا۔ کرنسی کے مضبوط یا طاقتور ہونے کا دارومدار اس کی قوتِ خرید اور دیگر کرنسیوں کے ساتھ مالیتی تقابل پر بھی ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرنسی کی مضبوطی کا تعین اشیا اور خدمات کی تعداد کا اندازہ لگا کر کیا جاتا ہے جنہیں قومی کرنسی کی ایک اکائی اور اس کے بدلے میں حاصل کی جانے والی غیر ملکی کرنسی سے خریدا جا سکتا ہے۔ 

کسی بھی کرنسی کے طاقتور ہونے کا اندازہ فارن ایکسچینج مارکیٹ کے رجحانات، مہنگائی کی شرح، مقامی معاشی نمو، مرکزی بینک کی پالیسیوں اور ملک کی مجموعی پیداوار جیسے عناصر کا تجزیہ کر کے لگایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ فوربز دنیا کی سب سے کمزور ترین کرنسیوں کی فہرست بھی جاری کر چکا ہے جس میں ایرانی ریال (IRR)، ویتنامی ڈونگ (VND)، لاؤشین کیپ (LAK)، سیرا لیونین لیون (SLL)، لبنانی پاؤنڈ (LBP)، انڈونیشین روپیہ (IDR)، ازبکستانی سوم (UZS)، گائنی فرانک (GNF)، پیراگوئین گارانی (PYG)، یوگنڈا شلنگ (UGX) بلترتیب شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں