لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت اور ہمارے شہریوں کی بھلائی سب سے اہم ہے۔ پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔
Pakistan’s territorial integrity and the well-being of our citizens are paramount. Pakistan has taken fitting diplomatic and military steps for peace and security. We seek peace between our two neighbourly countries but reserve the right to defend ourselves. The nation salutes…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 18, 2024
پاکستان کی جانب سے ایرانی فضائی حملے کے جوابی کارروائی پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن مارگ بار سرمچار پر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔