واشنگٹن: امریکا نے ایران کی جانب سے پاکستان پر کیے جانے والے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ایران نے چند روز کے اندر تین ہمسایہ خودمختار ممالک کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران کی جانب سے پاکستان، شام اور عراق میں ہونے والے حملوں کی امریکا شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ایران خطے میں دہشت گردی اور عدم استحکام کا سب سے بڑا اسپانسر ہے اور دوسری طرف یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے انسداد دہشت گردی کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ دفتر خارجہ نےایران کی جانب سے بلوچستان کے علاقے میں میزائل حملے کو شرانگیزی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو پاکستان واپس بلا لیا جبکہ ایران میں موجود ایرانی سفیر کو پاکستان آنے سے روک دیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی حملے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین بچیاں زخمی ہوئی ہیں۔