اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا شہداءکے بلند درجات کی دعا کی۔ صدر مملکت نے شہداءکی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے چوکاب سیکٹر حملے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔ ایرانی علاقے سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار پٹرولنگ پر تھی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پاک، ایران سرحد پر ایسی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے پاکستانی حکام ایرانی اہلکاروں سے رابطے میں ہیں۔
صدر مملکت کی پنجگور میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
10:43 PM, 18 Jan, 2023