امریکی ریاست الاسکا میں برفانی ریچھ نے ایک بچے اور خاتون کو موت کی نیند سلا دیا

09:01 PM, 18 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

امریکی ریاست الاسکا کے ایک گاؤں میں برفانی ریچھ نے 2 شہریوں کو موت کی نیند سلا دیا ، مقامی رہائشی نے ریچھ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون شامل ہیں جن کی تاحال شناخت نہ ہو سکی ، ریچھ رہائشی آبادی میں گھس آیا جو ایک غیر معمولی بات ہے ۔ ریچھ نے کئی شہریوں پر حملہ کیا جو جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ، مگر خاتون اور بچہ ریچھ کے خطرناک حملے سے نہ بچ سکے بالآخر ایک رہائشی نے ریچھ کو بندوق کی گولی سے اڑا دیا ۔

مزیدخبریں