نیب آرڈیننس کے بعد خیبرپختونخوا ملازمین کے وارے نیارے، بیشتر عملہ غیر حاضر 

نیب آرڈیننس کے بعد خیبرپختونخوا ملازمین کے وارے نیارے، بیشتر عملہ غیر حاضر 

پشاور (ایم عالم زیب) قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس کے بعد قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا میں ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے اور بیشتر عملہ غیر حاضر رہنے لگا۔ 
تفصیلات کے مطابق نیب آرڈیننس کے بعد صوبے میں کرپشن کے تقریباً تمام مقدمات کی سماعت معطل اور انکوائریاں بھی روک دی گئیں اور اس وقت صرف بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (بی آر ٹی) کیس کی انکوائری چل رہی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس کے بعد ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب کے دفتر میں کرپشن کی شکایات کا سلسلہ بھی رک گیا ہے اور تمام مقدمات کی سماعت معطل ہونے کے علاوہ انکوائریاں بھی رک چکی ہیں۔ 
نیب کے دفتر میں ڈی جی سمیت 128افسران اور اہلکار تعینات ہیں لیکن دفتر ی امور نہ ہونے کے باعث انویسٹی گیشن، پراسکیوشن سمیت بیشتر عملہ غیر حاضر رہنے لگا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں