پرویز الہی نے مجھ سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے ،گورنر پنجاب

06:32 PM, 18 Jan, 2023

لاہور :گورنر   پنجاب بلیغ الرحمان  کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے مجھ سے ون ٹو ون ملاقات میں کہا تھا وہ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے،  وہ اسمبلی نہ توڑنے پر عمران خان کو قائل کرلیں گے۔

  میڈیا سے گفتگو  میں  گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی پر اتفاق کے لئے بہت کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکا ، اس حوالے سے  پرویز الہی اور ملک احمد خان سے بات کی  دونوں نے ایک دوسرے کے نام پر اتفاق نہیں کیا ۔

  گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ عام انتخابات مقررہ مدت میں ہونے چاہیں ، گورنر راج کے نفاذ پر کبھی سنجیدگی سے غور نہیں ہوا ،نوازشریف 1 ماہ میں پاکستان آرہے  ہیں  ،نواز شریف کا استقبال کرنے خود ائرپورٹ جاوں گا ، مریم نواز بھی ایک ہفتے میں پاکستان پہنچ رہی ہیں۔  

مزیدخبریں