بیجنگ: فلپائن میں پیاز نایاب ہو گئی ، فلپائن میں فی کلو پیاز کی قیمت مرغی کے گوشت سے تین گنا بڑھ گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق فلپائن میں فی کلو پیاز کی قیمت تقریباً 8.36 ڈالر ہے جبکہ مرغی کا گوشت 3.35 ڈالر فی کلو پر مل رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلپائن میں فی کلو پیاز کی قیمت یومیہ اجرت سے بھی بڑھ گئی ہے ۔ فلپائن میں کم از کم یومیہ اجرت 6.84 امریکی ڈالر ہے ۔
اس صورتحال کے پیش نظر فلپائن میں پیاز کی غیر قانونی ترسیل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کچھ ریسٹورنٹس میں پیاز پر مشتمل مصنوعات کی فروخت بھی بند کر دی گئی ہیں۔ برگر کے ساتھ ملنے والے پیاز کے لچھے بھی مینیو سے غائب ہو گئے ہیں۔