نیو دہلی: بھارت نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ، بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن گیا ۔
ورلڈ پاپولیشن ریویو نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دو ہزار بائیس کے اختتام تک بھارت کی آبادی ایک ارب اکتالیس کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئی تھی ۔ چین کے محکمہ شماریات نے 17 جنوری کو بتایا کہ ملکی آبادی ایک ارب 41 کروڑ 2 لاکھ ہے اور 60 سال میں پہلی بار چین کی آبادی میں کمی واقع ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ، بھارت کی آبادی چین کے مقابلے میں 50 لاکھ زیادہ ہوچکی ہے ۔